پاکستان

معروف شیعہ انجینئر اور سماجی رہنما ممتاز حسین رضوی کی جبری گمشدگی کو1برس مکمل ، اہل خانہ انصاف کے منتظر

شیعیت نیوز: معروف شیعہ انجینئر و سماجی رہنما ممتاز رضوی کی جبری گمشدگی کو ایک برس مکمل ، اہل خانہ تاحال انصاف کے منتظر، بوڑھی ماں کی آنکھیں جوان بیٹے کے انتظار میں پتھراگئیں ، تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف شیعہ انجینئر ،استاداور سماجی رہنما ممتاز حسین رضوی کو لاپتا ہوئے1سال گذرگیا ، انہیں ایک سال قبل کوئٹہ سے کراچی واپس آتے ہوئے سادہ لباس سکیورٹی اہلکار اغواءکرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے جن کا اب تک کوئی سراغ نا لگ سکا اوراب تک ان کے حوالے سے کوئی خیر خبر منظرعام پر نہیں آسکی، ان کے اہل وعیال گذشتہ 1سال سے ان کی راہ تک رہے ہیں ، مختلف مواقع پر انجینئر ممتاز حسین رضوی کے اہل خانہ ،عزیز واقارب نے ان کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرے بھی کیئے،انہوں نےچیف جسٹس، آرمی چیف اوروزیر اعظم عمران خان سےانصاف کا مطالبہ کیا لیکن مقتدر اداروں اور شخصیات کے کانوں پر جوں تک نا رینگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button