یمن

یمنی فوج کے سعودی اہلکاروں کے خلاف ڈرون اور میزائل حملے

یمنی سرکاری فوج کی میزائل اور ڈرون یونٹ کے جوانوں سعودی اتحادی افواج کے بیرکوں پر کئی حملے کئے ہیں۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادیوں کے خلاف یہ کارروائی الحدیدہ شہر کے علاقے الحالی پر کئے جانے والے حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ میں ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد عام شہری زخمی ہوگئے تھے۔
یمن فوج اور حوثی قبائل کا کہنا ہے کہ جب تک آل سعود یمنی نہتے عوام کا قتل عام بند نہیں کرے گی تب تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button