پاکستان

ملک میں بسنے والی اقلیتوں سمیت تمام مذاہب کے حقوق کا احترام و تحفظ یقینی بنایا جائے، علامہ ساجد علی نقوی

شیعیت نیوز: قوم کے تمام طبقات کے بنیادی شہری حقوق کا تحفظ حکومت اورریاستی اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے، ملک میں بسنے والی اقلیتوں سمیت تمام مذاہب کے حقوق کا احترام و تحفظ یقینی بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار شیعہ علماءکونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے علی پور میں سردار کاظم علی حیدری مرحوم کی پانچویں برسی کے سلسلہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا اسلام امن و سلامتی اور انسانی احترام کا درس دیتا ہے اور ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، کچھ لوگ اسلامی تعلیمات کے منافی بے، بے بنیاد نظریات کی ترویج کر کے اسلام کو بدنام کرنے کے اسلام دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انھیں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل سے باز آ جانا چاہیے۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے نئے حکمرانوں کو ماضی کی غلطیاں دہرانے کی بجائے آئین کی بالادستی یقینی بنانے، عوامی فلاح اور ملکی تعمیرو ترقی پر توجہ مرکوز رکھنا ہوگی۔ انھوں نے مرحوم سردار کاظم علی حیدری کی مذہبی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button