پاکستان

3ماہ قبل کراچی ایئرپورٹ سے لاپتابے گناہ شیعہ نوجوان عباس کی ٹارگٹ کلنگ کے جھوٹے الزام میں گرفتاری ظاہر

شیعیت نیوز: کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے 3ماہ سےجبری لاپتا بے گناہ شیعہ نوجوان عباس کو ٹارگٹ کلنگ کے جھوٹے الزام میں عدالت میں پیش کرکے گرفتاری ظاہر کردی ہے، تفصیلات کے مطابق 3ماہ سے لاپتاشاہ فیصل کالونی 5نمبر کے رہائشی 20سالہ نوجوان عباس کو سی ٹی ڈی نے انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کرکے 5روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، سی ٹی ڈی نے عباس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2016 میں گلشن اقبال میں مفتی غلام اکبر اور مفتی کامران کو قتل کیا، سی ٹی ڈی کے مطابق عباس کے چار ساتھی پہلے سے گرفتار ہیں،گرفتار ملزم محسن، زین العابدین، عامر اور فیضیاب کو گواہ نے شناخت کرلیا۔

واضح رہے کہ عباس کو تین ماہ قبل ایئر عربیہ کی پرواز کے ذریعے شارجہ سے پاکستان واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے نامعلوم مسلح افراد جبری طور پر ساتھ لے گئے تھے، عباس کی گمشدگی کے خلاف ا سکے اہل خانہ نے عدالت میں پٹیشن بھی دائرکی ہوئی تھی، یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے عباس کو گذشتہ دنوں کراچی میں شہید ہونے والے معروف شیعہ سیاسی رہنما سید علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث قراردینے کی بھی مبینہ کوشش کی گئی تھی لیکن عباس کی اس قتل کی کاروائی سے 2ماہ قبل گمشدگی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے سبب سکیورٹی ادارے اپنا ارادہ تبدیل کرنے پر مجبورہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button