پاکستان
فیصل رضا عابدی کےتوہین عدالت کیس کی انسداددہشتگردی عدالت میں سماعت،اگلی پیشی پر 9گواہان طلب

شیعیت نیوز: انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین وائس آف شہداءسابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت کی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جناب شاہ رخ ارجمند نے آئندہ سماعت پر 9 گواہان کو طلب کرلیا۔ واضح رہے سید فیصل رضا عابدی دہشتگردی کے تینوں مقدمات میں طبی بنیادوں پہ ضمانت پر ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولی کلینک اسپتال کے میڈیکل بورڈ کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت پر رہا کیا تھا۔ مقدمے کی آئندہ سماعت 18 جنوری کو ہوگی۔