پاکستان

علامہ شہنشاہ حسین نقوی کےحمایت یافتہ پی ٹی آئی امیدوار کوضمنی بلدیاتی انتخاب میں بدترین شکست ضمانت بھی ضبط

شیعیت نیوز: حتمی سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد معروف خطیب اور شیعہ عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے حمایت یافتہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وائس چیئرمین یوسی 11جعفرطیار امتیاز حسین عابدی بدترین شکست سے دوچار، ضمانت بھی ضبط، اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اہل تشیع کی سب سے بڑی آبادی جعفرطیار سوسائٹی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخاب برائے وائس چیئرمین یونین کونسل 11میں ایم کیوایم کا متعصب امیدوار مستقیم1835ووٹ لیکر کامیاب قرار پایا جو کہ ایم کیوایم کے نامور علاقائی بدمعاش،دہشت گرد اوربھتہ خور فیضان عرف کالے کا سسرہے جبکہ پی پی پی کا نامزد امیدوارسراج عباس 1250ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ، ایم ڈبلیوایم کا حمایت یافتہ آزاد امیدوار عارف رضا 508ووٹ لیکر تیسرے نمبرپر جبکہ برسر اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف کا نامزد امیدوار امیدوار امتیاز عابدی 248ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہاجسے موجودہ رکن قومی اسمبلی کیپٹن جمیل احمد خان کی مکمل حمایت اور آشیر باد حاصل تھی، جس کا انتخابی مہم کے دوران کہناتھا کہ میرا اصل مقصد ایم ڈبلیوایم کے امیدوار کو شکست دینا ہے، جبکہ پی ٹی آئی نے چند روز قبل شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما ، معروف عالم دین اور خطیب باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ایک آڈیو پیغام بھی امتیاز عابدی کی حمایت میں حاصل کیا جسے الیکشن سے ایک رات قبل سوشل میڈیا پر ڈال کربطور ہتھیار استعمال کیا گیا، اس پیغام میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہاکہ میری ناقص معلومات کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار امتیاز عابدی ایک اچھے خانوادے سے تعلق رکھتے ہیںانہیں کامیاب بنایا جائے۔

 واضح رہے کہ یہاں علامہ صاحب کی معلومات واقعاًناقص تھیں کیوں کے امتیاز حسین عابدی کا ایک بھائی لیاری گینگ وار کا کارندہ تھا جو کہ قتل کے کیس میں جیل کاٹ رہاہےدوسری جانب پی ٹی آئی کے مقامی زرائع کا کہناہے کہ علامہ شہنشاہ نقوی کا مذکورہ پیغام الیکشن سے ایک رات قبل حاصل کیا گیا تھا ، اگر اس بات کو سچ تسلیم کربھی لیا جائے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ پیغام جاری ہونے کے چند ہی گھنٹوں میں پورے حلقے میں اس پیغام کے بینرزلگ جائیں اور تمام انتخابی گاڑیوں پر علامہ شہنشاہ نقوی کی بڑی بڑی تصاویر پی ٹی آئی امیدوار کے ساتھ لگ جائیں ،خیر اہم خبر یہ ہے کہ علامہ شہنشاہ نقوی کی حمایت بھی کام نا آسکی اور پی ٹی آئی کانوبالغ امیدوار نا فقط بدترین شکست سے دوچار ہوا بلکہ اپنی ضمانت بھی ضبط کروابیٹھااور چوتھی پوزیشن حاصل کی ، یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی اپنی جماعت شیعہ علماءکونسل جوکہ مرکز میں ایم ایم اے کا حصہ ہے اس کے ایک اہم صوبائی رہنما علامہ ناظر تقوی صاحب اورشیعہ علماکونسل کے ایک اور مقامی رہنما علامہ نسیم حیدر زیدی نے اس الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button