پاکستان

امداد کے بدلے کوئی جنگ نہیں لڑیں گے، عمران خان

شیعیت نیوز: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امداد کے بدلے کوئی جنگ نہیں لڑیں گے، امن کے داعی ہیں، امن کےلیے جو کردار ادا کرسکے کریں گے۔لاہور میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزسےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جوجائز پیسا بنائے اس کو غلط نہ سمجھیں، سرمایہ کاروں کی دلچسپی تب ہی بڑھے گی جب وہ پیسہ کمائیں گے، صنعت کو ری بیٹ نہیں دیں گے تو ان کادیوالیہ نکل جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ صنعتوں کو گیس اور بجلی سستی ملے گی، گورننس سسٹم ٹھیک کردیا تو ملک ٹیک آف کر جائے گا۔سعودی عرب اور یو اے ای سے ملنے والی امداد کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امداد پر کوئی شرط عائد نہیں، امداد کے بدلے ہم نے کوئی جنگ نہیں لڑنی، ہم امن کے داعی ہیں اور امن کے لیے جو کردار ادا کرسکے کریں گے، پاکستان کی جہاں بھی ضرورت پڑی ثالثی کا کردار اداکرے گا، پاکستان کی فوج اب کسی اور کی جنگ نہیں لڑے گی۔عمران خان نے کہا کہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہوتا دیکھنا چاہتا ہوں، یقین دلاتا ہوں کہ صنعتوں کے لیے ماحول درست کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button