پاکستان

آرمی چیف جنرل باجودہ نے 15 خطرناک تکفیری دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید 15 ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 تکفیری دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے، دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزا سنائی جبکہ 20 مجرموں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا جبکہ ان میں کرسچین کالونی پشاور حملے میں ملوث دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے دوران ٹرائل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔ سزائے موت پانے والے دہشت گرد تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، دہشت گردی کی ان وارداتوں میں مجموعی طور پر 34 افراد شہید ہوئے، جن میں مسلح افواج کے 21 اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 9 اہلکار شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں حمید الرحمان، سید علی، ابرار، فدا حسین، رضا اللہ، رحیم اللہ، عمر زادہ، امجد علی، عبدالرحمان، غلام رحیم، محمد خان، رحیم اللہ ولد نورانی گل، راشد اقبال، محمد غفار اور رحمان علی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button