یمن

یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت، 4 افراد شہید

سعودی اتحاد کے فوجیوں نے یمن کے مختلف علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا اور شدید گولہ باری کی۔

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی اسٹاک ہوم کے امن مذاکرات میں فائر بندی سے اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب عرب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

چوالیس ماہ سے جاری سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے سولہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button