پاکستان

ایک بار پھرافغان شہری PB-26 کے ضمنی انتخابات میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا امیدوار نامزد

شیعیت نیوز: کوئٹہ کی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے بلوچستان اسمبلی کی نشست PB-26کہ ضمنی انتخابات کہ لیے ایکبار پھر افغان شہری کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ۔ اطلاعات کہ مطابق حلقہ PB-26کہ لیےہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا نیا امیدوار قادر نائل ہے  جسکے بارے میں مصدقہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ وہ ایک افغان شہری ہے ، واضح رہے کہ چند ماہ قبل ہونے والے قومی انتخابات میں بھی اسی حلقے سےہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کہ رکن احمد علی کوہزاد کامیاب ہوکر بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئےتھے لیکن انکی پاکستانی شہریت جعلی نکلی اور وہ افغان شہری نکلے جسکے سبب انکو اپنی نشست سےہاتھ دہونا پڑا ۔

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نئے نامزد امیدوار برائے حلقہPB-26  قادر نائل کہ بارے میں بھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ وہ بھی افغان شہری ہیں اور انکے والد کا نام محمد جمعہ تھا کہ جن کا انتقال ۲۸ اگست ۲۰۱۷ کو کوئٹہ میں ہوا لیکن انہوں نے اپنے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے جعلی کاغذات میں اپنی ولدیت میں اپنے بڑے بھائی نادر علی کےنام کااندراج کرایا ہے جو کہ اسکی جعلی شناختی کارڈ میں بھی درجہے ۔ نادر علی جسکو قادر نائل نے اپنی ولدیت کہ طور پرظاھر کیا ہے اسکے بارے میں معلوم چلاہے کہ وہ اسوقت ملائشیاء میں موجود افغان کیمپ میں ہائش پذیر ہے ۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی جو کہ زیادہ تر افغان شہریوں اور غیر قانونی پاکستانیوں پہ مشتمل ہے اسکی جانب سے پہ در پہ جعلسازاورغیرملکی شہریت کے حامل افغانیوں کو انتخابات میں امیدوار کہ طور پرسامنےلانے کےسببہزارہ قوم اور بزرگان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

قادر نائل کی افغان شہریت اور الیکشن کمیشن کو جعلی کاغذات جمع کرانے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح حلقہ PB-26میں پھیل رہی ہے ،ووٹرز کا کہنا ہے کہ اگر کل کو 62/63 میں جعلی امیدوار جھوٹ بولنے پر ڈی سیٹ ہوجاتا ہے یا پھر NiC کینسل ہونے کی صورت میں دوبارہ الیکشن کا اعلان ہوتا ہے تو اس بار کم از کم کوئی نہ کہے کہ ہمیں اسکے جعلی شناختی کارڈ کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ لہذا ہزارہ قوم کے عمائدین اور معتبرین اور بلخصوص جوانوں سے گزارش کرتے ہیں کہ ایسے سازشی عناصر کو اپنے ووٹ کے ذریعے رد کرے اور اپنے روشن مستقبل کیلئے ایسے امیدواروں کو ووٹ ڈالے جو کم از کم تمہاری آواز بن سکے،حلقے کے عوام الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کررہے ہیں کہ بارہا غیر ملکی شہریت کے حامل افراد کو جعلی دستاویزات پر انتخابات میں نامزد کرنے اور ووٹرز کے جذبات کو مجروح کرنے کے جرم میں نافقط قادر نائل کو نااہل قراردیا جائے بلکہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ، تاکہ یہ دوسری سیاسی ومذہبی جماعتوں کے لئے مثال قرار پائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button