پاکستان

اورکزئی،شیعہ نشین علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا، سکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی، 180 کلوگرام بارودی مواد برآمد

شیعیت نیوز:  اورکزئی میں حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 180 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی۔ حساس اداروں کے اہلکاروں نے پلاخیل کے پہاڑ سے خفیہ اطلاع پر 9 تھیلوں سے مجموعی طور پر 180 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہر تھیلے میں 20 کلوگرام بارودی مواد موجود تھا، بارودی مواد کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع اورکزئی کے ہیڈکوارٹر کلایہ کے جمعہ بازار میں مسجد ، امام بارگاہ ومدرسہ انوار اہل بیت ؑ کے سامنے دھماکے کے نتیجے میں 35کے قریب مومنین اور دیگر شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، سکیورٹی اداروں کی اس بروقت کاروائی کے نتیجے میں اورکزئی کا شیعہ نشین علاقہ خداکے فضل وکرم سے ایک مرتبہ پھر بڑی تباہی سے بچ گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button