متفرقہ

افغانستان میں عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے

شیعیت نیوز: طالبان کے خلاف لڑنے والی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر کی گرفتاری کے خلاف کابل میں دوسرے روز بھی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

شیعیت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیکڑوں کی تعداد میں لوگ پل سوختہ نامی علاقے کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے کمانڈر شمشیری سے معروف عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر علی پور کی گرفتار کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت طالبان کے حملوں کے مقابلے میں عوام کے تحفظ میں ناکام ہو گئی ہے لہذا لوگ اپنی حفاظت کے لیے عوامی گروپ تشکیل دینے پر مجبور ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کمانڈر شمشیری اور ان کے ساتھی حکومت کے خلاف نہیں بلکہ سیکورٹی فورس کے ساتھ ملک کے تین صوبوں میں طالبان کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر کی گرفتاری کے خلاف اتوار کے روز ہونے والے مظاہرے، پولیس کی مداخلت کے بعد پر تشدد شکل اختیار کر گئے تھے جس میں بیس افراد زخمی ہو گئے تھے۔ کمانڈرعلی پور کو اتوار کے روز مغربی کابل سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

افغانستان کے نائب صدر سرور دانش نے کہا ہے کہ کمانڈر علی پور کی گرفتاری کا معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کر لیا جائے گا۔ کمانڈر علی پور کو طالبان کے حملوں کے مقابلے میں عوام کا دفاع کرنے کی بنا پر ہزارہ برادری میں کافی مقبولیت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button