کشمیریوں کی ہلاکت کیخلاف وادی میں ہڑتال

26 نومبر, 2018 13:27

شیعیت نیوز: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے شوپیاں اور پلواما میں ہندوستانی فورسز کی فائرنگ میں 8 کشمیریوں کی ہلاکت کیخلاف حریت قیادت کی کال پر آج وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

اس موقع پر مشترکہ حریت قیادت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے فورسز کو نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند ماہ میں 400 سے زائد کشمیریوں کے قتل سے بھارت کی فوجی طاقت کی پالیسی ثابت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران کشمیرمیں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

4:52 شام اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔