مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کے مقابلے میں عالمی برادری کی ناتوانی پر فلسطین کی تنقید

فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں عالمی برادری کی ناتوانی پر کڑی تنقید کی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں اپنے میں توانائی پیدا کرنے کی کوشش کرے اور ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی تشکیل کے مسئلے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرے۔

انھوں نے اسرائیل کے لئے امریکی صدر ٹرمپ کی مکمل جانبداری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اس طرح کا اقدام، تاریخ اور عدالت و انصاف کے منافی ہے اور یورپ کو چاہئے کہ امن کی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کرے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین عالمی برادری کے اقدام کا منتظر ہے اور بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں موثر اقدام کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button