دنیا

خاشقجی کے قتل کے بارے میں سعودی عرب کی تحقیقات معتبر نہیں

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے سلسلے میں عالمی سطح پرتحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ناقد صحافی خاشقجی کے قتل کے بارے میں سعودی عرب کی تحقیقات کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے سرسری تحقیقات کے بعد 5 افراد کو سزائےموت دینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سعودی عرب کی تحقیقات غیر معتبر اور نامکمل ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خاشقجی کے قتل کے بارے میں عالمی تحقیقات کے مطالبہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب خاشقجی کے اصل قاتل کو چھپانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے ۔ جبکہ ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان خاشقجی کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button