امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے جبری گمشدہ چیئرمین رضی العباس شمسی کی بازیابی کیلئے احتجاج کا اعلان
شیعیت نیوز: امامیہ آرگنائزیشن پاکستان (آئی او)کے مغوی چیئرمین رضی العباس شمسی کی بازیابی کیلئے لاہور میں احتجاجی کا اعلان کردیا گیا ہے، احتجاجی مظاہرہ 11نومبر بروز اتوار2بجے دن لاہور پریس کلب پر منعقد کیا جائے گا، سید رضی العباس شمسی کے اہل خانہ نے تمام انسانی حقوق کی تنظیموں، بالخصوص گمشدہ افراد کے اہل خانہ اور ورثاءسے اپیل کی ہے کہ وہ اس نا انصافی اور غیر انسانی رویہ کے خلاف اپنی آواز کو سرکاری ایوانوں تک پہنچانے کیلئے اس احتجاج میں ضرور بھرپور شرکت کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں شیعہ سرکردہ شخصیات، جوانوں اور علماء کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے، تازہ ترین اطلاعات کےمطابق گذشتہ ہفتوں میں سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور علامہ سید جواد نقوی کے دست راست سید رضوان کاظمی کواور 25اکتوبر 2018کو امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید رضی العباس شمسی کوجبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔