پاکستان

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی ذکرِ حسین ؑ پر پابندی ، ایس ایس پی سانگھڑنےکھپرو میں جلوس چہلم کی اجازت دینے کی مخالفت کر دی

شیعت نیوز:پنجاب کے بعد سندھ میں بھی ذکرِ حسین ؑ پر پابندی ، ایس ایس پی سانگھڑنےکھپرو میں جلوس چہلم شہدائے کربلا کی اجازت دینے کی مخالفت کر دی ، عاشقانِ امام حسینؑ کا ہر صورت جلوس عزا برآمد کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سانگھڑ کے علاقے کھپرو کے مومنین نے ہرسال کی طرح اس سال بھی چہلمِ امام ِ حسینؑ کا جلوس نکالنے کے لئے ڈی سی سانگھڑ نثار میمن کو درخواست جمع کرائی جس پر ڈی سی سانگھڑ نے ایس ایس پی سانگھڑ سے رپورٹ طلب کی۔ جس کے جواب میں سپاہ یزید کے حمایت یافتہ ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی نے ڈی سی کوچہلم امامِ حسینؑ کے جلوس کی اجازت نہ دینے کا مشورہ دیا۔ ایس ایس پی سانگھڑ کے مطابق اگر جلوسِ چہلم نواسۂ رسولؑ نکالاگیا تو علاقے میں نقص امن کا خطرہ ہے ۔ کھپرو کے مومنین کے مطابق ۴ سال قبل چہلمِ امام حسینؑ کا جلوس امام بارگاہ اصغریہ کھپرو سے نکالاگیا جس پرکالعدم اہلِ سنت والجماعت (سپاہِ صحابہ) کے دہشت گردوںنے حملہ کیاتھا جس کی زد میں آکر کئی مومنین زخمی ہوئے تھے اور پولیس نے جلوس کو واپس امام بارگاہ کے اندر دھکیل دیا۔ مقامی شیعہ مومنین نے بتایا کہ ۲۰۱۴ کے بعد سے پولیس کا رویہ اچھا نہیں اور وہ ہر سال چہلم سے قبل امام اصغریہ کو سیل کردیتے ہیں اور مومنین کو مجالس اور جلوس عزا سے روکنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ مومنین کا کہنا ہے کہ اس سال ہم ہر صورت میں جلو سِ امام حسینؑ برآمد کریں گے ۔مومنین کا کہنا ہے کہ ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کو لگام دیتے مگروہ اس کے برعکس ذکرِ امامِ حسینؑ پر قدغن لگانے کی ناکام کوشش کرتےہیں جبکہ امام حسین ؑ کی عزاداری حریت اور مساوات کا پیغام دیتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button