لبنان

اللہ تعالی نے جمال خاشقجی کے واقعہ میں سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے،سید حسن نصراللہ

شیعیت نیوز: حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے جمال خاشقجی کے واقعہ میں سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا اور بدنام کردیا ہے، سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم خاشقجی کے واقعہ میں سعودی عرب کو بڑے پیمانے پر تبلیغی حملے کا نشانہ بنا سکتے تھے لیکن ہم نے اس واقعہ پر عالمی رد عمل آنے تک صبر کیا اور اب معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی سنگين ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب اور امریکہ سخت مشکلات میں پھنس گئے ہیں، انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کا یہ دعوی مستردہے کہ خاشقجی کو استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کے بعض سرکش افراد نے قتل کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button