عورت پر تشدد انسانی عزت و وقار کے منافی ہے۔
عراق کے صدر برہم صالح نے عورتوں کے خلاف تشدد کا مقابلہ کئے جانے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں عراق کی عدلیہ مییں خواتین کے کردار کر مستحکم بنائے جانے اور عورتوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عورت پر تشدد انسانی عزت و وقار کے منافی ہے۔
برہم صالح نے کہا کہ عورتوں پر تشدد کی روک تھام کے لئے ایسے قوانین وضع کئے جانے کی ضرورت ہے جن سے خواتین کی بھرپور حمایت ہو سکے۔
عراق کے پارلیمانی اسپیکر محمد الحلبوسی نے بھی اس کانفرنس میں خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لئے قوانین بنائے کی ضرورت پر زور دیا۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں عورتوں کے خلاف تشدد کا مقابلہ کئے جانے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس خواتین، بچوں نیز بیماروں پر تشدد کے بدترین واقعے کی حیثیت سے اہل حرم کے قافلے کے شام میں داخل ہونے کی تاریخ کے موقع پر ہرسال منعقد ہوتی ہے۔
اس سال کی کانفرنس میں عراق کے صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر کے علاوہ قومی حکمت کے سربراہ عمار حکیم، بغداد میں ایران کے سفیر ایرج مسجدی اور عراق میں اقوام متحدہ کے مختلف نمائندوں نیز بغداد میں مقیم مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔