ایران

مشکلات کے حل کے لیے ایران کے پاس وسائل اور ذرائع کی کمی نہیں ہے آیت اللہ امامی کاشانی

تہران کی نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ امامی کاشانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مشکلات کے حل کے لیے ایران کے پاس وسائل اور ذرائع کی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی ملت ایران کے قدم چومے گی اور اس عظیم قوم کے خلاف دشمن کا خواب شرمندہ تعمیر نہیں ہو گا۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ایرانی عوام کے دشمن اپنی ناپاک آرزوئیں قبر میں ساتھ لے جائیں گے۔
انہوں نے ایران میں اقتصادی مشکلات پیدا کرنے اور عوام میں بے چینی پھلانے کی امریکی سازش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایرانی عوام کو اسلامی نظام سے بدظن کرنا چاہتا ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ایران کے عوام پوری ہوشیاری کے ساتھ دشمن کی اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سامراجی دنیا اور خاص طور سے امریکہ، عالمی صیہونیزم، خطے کے بعض متکبرعرب حمکرانوں اور ان کے زرخرید غلاموں کو جان لینا چاہیے کہ کامیابی حق کی ہو گی اور انہیں انسانی عدالت میں مقدمات اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button