ایران

دہشت گردوں کے خلاف ایران کی مسلح افواج کا حملہ قابل قدر، ڈاکٹر روحانی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف ایران کے سنجیدہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو بھی دہشت گردوں کی مانند سمجھتا ہے اس لئے دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کے خلاف بھی کڑی کارروائی کی جائے گی۔

انھوں نے ایران کے خلاف امریکی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر امریکی رویے کو مسترد کئے جانے سے امریکہ دنیا میں بالکل تنہا پڑ گیا ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران پر امریکی دباؤ کا مقصد واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی سطح کے مذاکرات کے لئے تہران کو مجبور کرنا قرار دیا اور کہا کہ ایران کی غیور و بہادر نیز فہمیدہ قوم نے استقامت کا مظاہرہ کر کے امریکی سازشوں پر پانی پھیر دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایران کے ساتھ مالی لین دین کے بارے میں یورپی یونین کا مجوزہ سسسٹم ایٹمی معاہدے کے تحفظ میں اہم واقع ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button