ایران

سپاہ پاسداران کا اہواز حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی سپاہ نے اہواز میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔
شیعیت نیوز نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی سپاہ نے اہواز میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔ ایرانی سپاہ نے میزائل حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی سپاہ نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر متعدد میزائل داغے ہیں ۔ ایرانی میزائل حملوں میں کئی درجن دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ جن میں دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔ ایرانی سپاہ نے شام میں فرات کے مشرق میں تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانے پر متعدد میزائلوں سے حملہ کرکے ان کے ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے ۔واضح رہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے اہواز میں ایک ہفتہ قبل ایران کی فوجی پریڈ پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد عام شہری شہید ہوگئے تھے جس میں 4 سالہ بچہ طحہ بھی شامل تھا ۔ ایرانی سپاہ نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی جسے عملی جامہ پہنا دیا گيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button