پاکستان

تمام عزاداران سید الشہداءؑ بانیان مجالس، ذاکرین، واعظین، خطباء، آئمہ جمعہ،ماتمی سنگتیں ڈیم فنڈ میں بھرپور حصہ ڈالیں، علامہ راجہ ناصرعباس کی اپیل

شیعت نیوز: پاکستان کو درپیش بحرانوں میں سے ایک سنگین بحران قلب آب ہے، ہمارے دشمن نے پاکستان میں آنے والے دریائوں پر ڈیم بناکر آبی جارحیت کی ہے، پاکستانی عوام ، بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم بالخصوص ملت جعفریہ چیف جسٹس اور وزیر اعظم پاکستان کے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، ان خیالات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی میڈیاسیل سے میڈیاکو جاری اپنے پیغام میں کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق پاکستان مستقبل قریب میں آبی قلت کے باعث بدترین خشک سالی اور بحران کا شکارہونے والا ہے، بھارت نے ہماری آبی گذرگاہوں پر بند باندھ کر اور ڈیم بناکر ہماری مادر وطن پر آبی جارحیت کی ہے، بھارت پاکستان کو بنجر بنانا چاہتاہے، وہ ہم سے انتقام لے رہاہے، اگر ابھی ہم نے اس سنگین بحران سے نپٹنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی نا بنائی تو ہماری آنے والی نسلیں آبی قلت سے انسانی بحران کا شکار ہوجائیں گی،مادر وطن کو اس بحران سے نکالنے کیلئے ہماری ذمہ داری ہے کہ آگے بڑھیں اپنا کردار اداکریں۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے  پاکستان قوم سے بالعموم اور عزاداران سید الشہداءؑ بانیان مجالس، ذاکرین، واعظین، خطباء، آئمہ جمعہ،ماتمی سنگتوں اور ماتموں سے خصوصی اپیل کی ہے کےاس مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیں،ہم پانی سے عشق کرنے والی قوم ہیں، ہم امام حسین ؑ اور ان پیاس کو یاد کرنے والی قوم ہیں، ایام محرم الحرام اور ایام شہادت تشنگان کربلا ہیں حکم قرآنی ہے کہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرو ، خدا وندمتعال کے حکم کی پیروی کرتے ہوئےآئیںنیکی اور بھلائی کی راہ میں قدم اٹھائیںاور زیادہ زیادہ تعدادمیں چیف جسٹس اور وزیر اعظم پاکستان کے ڈیم بنائو فنڈ میں عطیات جمع کروائیں یہ ہماری آئینی، شرعی اور قومی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button