پاکستان

علامہ راجہ ناصرعباس،علامہ ساجد نقوی اور دیگر شیعہ قائدین پر گلگت میں داخلے پر پابندی کی مذمت

شیعت نیوز: گلگت انتظامیہ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائدین علامہ راجہ ناصرعباس ، علامہ شیخ اعجاز بہشتی اور شیعہ علماءکونسل پاکستان کے قائدین علامہ ساجد علی نقوی اور علامہ عارف واحدی پر گلگت  میں داخلےاور قیام پر پابندی عائد کردی ہے،تفصیلات کے مطابق گلگت انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں بیلنس پالیسی کے تحت کالعدم تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کے رہنمائوں کے ساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، مرکزی رہنما علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی اور شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی اور مرکزی رہنما علامہ عارف واحدی کے گلگت میں داخلے اور قیام پر 60روز کیلئے پابندی عائد کردی ہے ۔

واضح رہے کہ دونوں شیعہ جماعتوں کے قائدین کی گلگت میں داخلے پر عائد بلاجوازپابندی کومقامی قیادت نے مسترد کردیاہے ،ذرائع ابلاغ کوجاری مختلف بیانات میں ایم ڈبلیوایم اور ایس یو سی گلگت بلتستان کے رہنمائوں نے کہاہے کہ گلگت انتظامیہ قاتل ومقتول ، ظالم ومظلوم میں تمیز کرے، بیلنس پالیسی کے تحت فرقہ واریت اور اتحاد بین المسلمین میں مصروف عمل قیادت کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا دانشمندی نہیں،رہنمائوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ گلگت انتظامیہ کے اس غیر منصفانہ اقدام کا فوری نوٹس لے اور محب وطن شیعہ قائدین پر سے بلاجواز پابندی ختم کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button