لبنان

خطے کے حکمران تخت و تاج سے محرومی کے خوف میں مبتلا ہیں، حسن نصر اللہ

جنوبی بیروت میں ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ خطے کے بعض ملکوں کے حمکراں تخت و تاج کے چلے جانے کے خوف میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی خوف کی وجہ سے یہ ممالک امریکہ اور برطانیہ اور مغربی دنیا کی پالیسیوں پر آنکھ بند کر کے عمل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج امریکہ کا چہرہ پوری دنیا پر آشکارا ہو چکا ہے اور اس وقت امریکہ پوری دنیا میں اور خاص طور سے عالم اسلام میں بری طرح سے رسوا ہو چکا ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ اپنے مفادات کی خاطر دنیا بھر کے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button