ایران

ایران کا دہشت گردوں کے ٹھکانے پرانتقامی میزائل حملہ دشمن کے لئے فیصلہ کن پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے امریکہ نواز دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ایرانی سپاہ کے انتقامی میزائل حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ دشمن کے لئے فیصلہ کن پیغام ہے۔

جنرل محمد علی جعفری نے دفاع مقدس کے 135 شہیدوں کی تشییع جنازہ کے ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریوان اور کردستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہونے والے افراد کا سپاہ نے بہت اچھا انتقام لیا اور امریکہ نواز دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 7 میزآئل داغے جس میں متعدد دہشت گرد اور ان کے کماںڈر ہلاک ہوگئے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے انتقامی میزائل حملوں کے ذریعہ واضح پیغام دیدیا ہے کہ ایران اپنی سرحد سے باہر بھی دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران میں امن و سلامتی کے قیام میں شہیدوں کے خون کا اہم کردار ہے اور ہم شہداء کے راستہ پر گامزن رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button