پاکستان

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی 70ویں برسی ملک بھرمیں عقیدت واحترام سے منائی گی

شیعت نیوز: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی 70ویںبرسی آج 11ستمبر کو ملک بھرمیں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی، بابائے قوم کی یاد میں تمام شہریوں میں قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے اور فاتحہ خوانی کی گئی، تعزیتی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نےتحریک پاکستان وقیام پاکستان میں قائد اعظم کی حکیمانہ ومدبرانہ قیادت پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاجبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفدکے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی ،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔

یاد رہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ پاکستان کے قیام کے چند ماہ بعد ہی ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے ان کے معالج نے انہیں کسی پرفضاءمقام پر قیام کا مشورہ دیا تو ان کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح انہیں کوئٹہ کے نذدیک زیارت کے سرسبز و شاداب وادی میں لے گئیں،11ستمبرکو زیارت سے کراچی آتے ہوئےراستےمیںہی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ پہلےشیعہ فقہ کے مطابق گورنر جنرل ہائوس میں مولانا سید انیس الحسن کی زیراقتداءاداکی گئی بعد ازاں موجودہ مزار کے مقام پر مولانا شبیر احمد عثمانی کی زیر اقتداءکی سنی فقہ کے مطابق اداکی گئی اور  ہزاروں پسماندگان کی موجودگی میں کراچی میں سپرد خاک کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button