پاکستان

نیکٹا کی دہشتگردوںکی مالی معاونت روکنے کے لئے خفیہ ایجنسیوں کو آپس میں تعاون کی ہدایت

شیعیت نیوز: نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے دہشت گردوںکی مالی معاونت روکنے کے خلاف اقدامات میں تیزی لانے کے لئے تمام خفیہ ایجنسیوں کو آپس میں تعاون کے لئے ایم او یوز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سکیورٹی ایجنسیوں سے یہ بھی کہا گیا کہ اگر ضرورت ہو تو یہ مفاہمتی یادداشتیں نیکٹا کے ذریعے تیار کی جائیں۔ یہ ہدایات نیشنل ٹاسک فورس میں شامل قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کے افسران کو دی گئی ہیں۔ نیکٹا نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے پنجاب اور دیگرصوبوں کو فراہم کئے گئے سافٹ ویئر میں کالعدم تنظیموں کے نمائندوں اور فورتھ شیڈولز کا ریکارڈ فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔نیکٹا نے چاروں صوبوں کے محکمہ ہائے داخلہ سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں 1267اور 1373کے تحت کالعدم تنظیموں اور ان کے اراکین کے خلاف جاری ایکشن کے متعلق رپورٹس ہر ماہ کی 7تاریخ کو نیکٹا کو بھجوائیں۔ نیکٹا نے ایف آئی اے سے کہا ہے کہ وہ کیش کی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے موثر مانیٹرنگ کے لئے پاکستان کسٹمز کو انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم تک رسائی دینے کے حوالے سے فوری فیصلہ کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button