پاکستان

زائرین کے مشکلات کے حل کیلئے خود تفتان بارڈر جائوں گا، وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی علامہ راجہ ناصرعباس سے گفتگو

شیعت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے ملاقات ،زائرین کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زائرین کی مشکلات کے حل کے لیے کی جانے والی سنجیدہ کوششیں قابل تحسین ہیں،زائرین امام حسین علیہ السلام کو سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی میں وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے،مجلس وحدت مسلمین زائرین امام حسین علیہ السلام کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے حکومت سےہر قسم کی تعاون کے لئے تیار ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاکہ زائرین کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کریں گے یہ ہماری ذمہ داری ہے ، میں خود ذاتی طور پر تفتان امیگریشن سنٹر کا معائنہ کرنے جائونگا،تفتان بارڈر پر امیگریشن عملے کو بڑھائیں گے تاکہ زائرین کوکسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹیکل کونسل کے ایگزیکٹو ممبر سید محسن شہریار بھی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button