پاکستان

آرمی چیف کی وزیراعظم سے ہفتے میں تیسری ملاقات، امریکی حکام کے دورے پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوزخ: وزیراعظم عمران خان سےآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےملاقات کی۔قومی سلامتی امور ، پاک افغان تعلقات پر گفتگو، وزیر اعظم کو دہشتگردی کیخلاف آپریشنز پر بریفنگ، شہداء تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی،جیونیوزکےمطابق وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں سکیورٹی سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنماؤں نےقومی سلامتی کےامور،سرحدوں اورخطے کی صورتحال سمیت اہم معاملات پرمشاورت کی،آرمی چیف نے وزیرِاعظم کودہشت گردی کےخلاف جاری آپریشنز پربریفنگ بھی دی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کے مجوزہ دورے پر بھی مشاورت کی گئی اورایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیاگیا، اس موقع پرپاک افغان تعلقات پر بھی تبادلہ خیال ہوا،آرمی چیف نے وزیراعظم کو یوم شہداءکی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی،واضح رہےکہ وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے کےبعد وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی یہ تیسری ملاقات ہے،گزشتہ دنوں وزیراعظم اور ان کےاہم وفاقی وزرا نے پاک فوج کے ہیڈکوارٹرجی ایچ کیوکادورہ کیاتھاجہاں انہیں ملکی دفاع اور سلامتی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button