ایران

ایران اور عراق کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون کے فروغ پر تاکید

ایران کےجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عالمی امور کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل قدیر نظامی نےز بغداد میں عراق کے وزیردفاع عرفان محمود الحیالی سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور ایران، عراق، روس اور شام پر مشتمل آئندہ چار فریقی عسکری اجلاس بلانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی فوج کے اعلی عہدیدار اور عراق کے وزیر دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی روانگی اور سیکورٹی کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔عراق کے وزیر دفاع نے داعش کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صادقانہ تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق دو برادر اور دوست ہمسایہ ملک ہیں اور دونوں کے درمیان اعلی سطحی تعلقات قائم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button