دنیا

امریکی اتحاد کا شام و عراق میں ایک ہزار سے زائد عام شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد نے شام اور عراق میں فضائی حملوں کے دوران ایک ہزار سے زا‏ئد عام شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سن دوہزار چودہ سے اب تک شام اور عراق میں انجام دی جانے والے مختلف کارروائیوں میں ایک ہزار اکسٹھ عام شہری مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایئر وارز نامی ایک نگراں گروپ کی تحقیقات کے مطابق عراق اور شام میں نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں پانچ ہزار سے زائد عام شہری مارے جاچکے ہیں۔امریکہ نے سن دوہزار چودہ سے اب تک داعش کے خلاف جنگ کے نام پر عراق اور شام میں تیس ہزار سے زائد بار حملے کیے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں نے داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button