دنیا

مودی حکومت میں بھارت کمزورہواہے، کانگریسی صدر راہل گاندھی

شیعت نیوز: کانگریس نے ہندوستان کی مرکزی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی جس پر بی جے پی کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔راہل گاندھی نے لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے اقتدار کی غیر مرکزیت کی وجہ سے کامیابی حاصل کی ہے لیکن گزشتہ چار برسوں میں صورت حال بدل گئی ہے اور اس دوران بڑے پیمانے پر اقتدار کی مرکزیت ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہندوستان کمزور ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سوا ارب سے زیادہ آبادی میں تفریق نہیں کی جانی چاہئے اور اگر ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو ہندوستان کی طاقت کم ہوجائے گی۔کانگریس صدر نے کہا کہ ہندوستان کی طاقت کے مطابق کوئی مضبوط حکمت عملی دکھائی نہیں دے رہی ہے اورہندوستان کو اپنی طاقت بڑھاتے نہیں دیکھ رہا ہوں۔

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی طرف سے لندن میں مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے عوام ان کی سیاست کو پسند نہیں کرتی ہے اس لئے انہوں نے بیرون ملک ہندوستان کو بدنام کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button