اسریٰ کو پھانسی دینے کی سفارش سراسر ظلم ہے، ہیومن رائٹس
شیعیت نیوز: ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسریٰ الغمغام کو پھانسی دینے کی سفارش سراسر ظلم ہے۔
واضح رہے کہ سعودی پراسیکیوٹر نے اسریٰ الغمغام سمیت 5 خواتین کو سزائے موت کی سفارش کی ہے، اسریٰ الغمغام کے خلاف 32 ماہ بعد عدالتی کارروائی ہوئی ہے۔
پانچوں کارکنان کے مقدمات دہشت گردی کی خفیہ ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں، پراسیکیوٹر نے اسریٰ سمیت انسانی حقوق کے 5 کارکنان کو سزائے موت کی سفارش کی ہے۔
سیاسی طور پر فعال اسریٰ الغمغام کو 2015 میں سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا تھا، الغمغام پر مظاہرین کو اشتعال دلانے اور فسادیوں کی اخلاقی حمایت کا الزام لگایا گیا ہے، 29 سالہ اسریٰ نے سعودی عرب کے تمام شہریوں کے لیے یکساں حقوق کا مطالبہ کیا تھا۔
کینیڈا نے اسریٰ کی گرفتاری اور مقدمے پر 12 اگست کو بھی بیان جاری کیا تھا۔








