لبنان

دنیا کے کسی بھی ملک کو امریکہ پر کبھی اعتماد نہیں کرنا چاہئے:حزب اللہ لبنان

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل نے یمنی عوام کے قتل عام پر امریکہ کے مؤقف اور دیگر ممالک کے خلاف اس کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عصرحاضر کا فرعون ہے۔ ’’شیخ نعیم قاسم ‘‘نے ایک بیان میں یمنی عوام کے قتل عام پر امریکہ کے موقف اور دیگر ممالک کے خلاف اس کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عصرحاضر کا فرعون ہے۔انہوں نے تاکید کی کہ فرعون کی طرح امریکہ بھی نابود ہوجائےگا۔

انہوں نے واشنگٹن اورانقرہ کےد رمیان تعلقات میں کشیدگی کے بارے میں کہاکہ امریکہ مکار اوردنیا کے کسی بھی ملک کو واشنگٹن انتظامیہ پر کبھی اعتماد نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ خود کو انسانی حقوق کا علمبردار کہتا ہے جبکہ یمنی بچوں اورخواتین کا قتل عام کرنے میں سعودی عرب کی ہمہ گیر حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button