عراق

عراقی عوام نے تکریت میں الحشد الشعبی کی حمایت میں مظاہرہ کیا

مرکزی صوبہ «صلاح‌الدین» کے باشندوں نے ہزاروں کی تعداد میں صوبائی کونسل کے صدر کی طرف سے اس صوبے میں موجود الحشد الشعبی رضاکار فوج کو نکالنے کی درخواست کی مخالفت میں مظاہرہ کیا ۔

عراق میں تکریٹ کے باشندوں نے صوبائی کونسل کے صدر کی طرف سے اس صوبے میں موجود الحشد الشعبی رضاکار فوج کو باہر کرنے کے ارادے کی مخالفت کی ہے اور مظاہرہ کرتے ہوئے اس صوبے میں حشد الشعبی فوج کو باقی رہنے کی تاکید کی ہے ۔

صلاج الدین صوبہ کے صوبائی کونسل کے صدر کی طرف سے اس صوبے کے تمام شہروں سے رضاکار فوج کو ہٹانے اور بغداد و موصل کے درمیان موجود تفتیشی چوکی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر کے مطابق تکریت کی عوام کو یقین ہے کہ اگر یہ قدم اٹھایا گیا تو اس صوبے کی سلامتی کو نقصان پہوچے گا اور اس کی وجہ سے دوبارہ داعش اس خطے میں واپس ہو سکتے ہیں ۔

مظاہرین نے کونسل کے صدر کے خلاف مظاہرہ میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ سب کے لئے واضح ہے کہ اس صوبے کو دوبارہ دہشت گردوں کے حوالے کرنے کی سازش ہے ۔

«احمد الدلیمی» مظاہریں میں سے ہیں انہوں نے بھی تاکید کی ہے کہ صوبائی کونسل کے صدر کی اپیل اس کی ذاتی و شخصی رائے ہو سکتی ہے جس سے اس صوبہ کی عوام کا کوئی سرو کار نہیں ہے اس صوبے کے لوگ اس کے نظریہ کے خلاف ہیں اس کا نظریہ باہری طاقت کی سازش پر عمل کرنا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button