مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کی آتشگیر پتنگوں نے اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ ملتوی کرادیا

صیہونی حکومت کا وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو کولمبیا کے نئے صدر ایوان دوک کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی غرض سے چھے اگست کو تین روزہ دورے پر کولمبیا جانے والاتھا۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر کے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی سرحدوں کی صورتحال اور فلسطینوں کی جانب سے آگ لگانے والی پتنگیں اور غبارے چھوڑے جانے کے واقعات کے پیش نظر یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
تیس مارچ سے جاری فلسطینیوں کے پرامن واپسی پر مارچ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں آتشگیر مادے سے لیس فلسطینیوں کی پتنگیں اور غبارے صیہونی حکومت کو نقصان پہنچانے والے ہتھیار میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button