پاکستان

ڈی آئی خان میںمولوی فضل الرحمن کی شکست، ٹارگیٹ کلنگ میں اضافہ، اسٹنٹ کمشنر فائرنگ سے جانبحق

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان کی سابق تحصیل ٹانک میں فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے۔ ایلیٹ فورس حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کو مین بازار میں ٹریفک پوائنٹ پر نشانہ بنایا گیا اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایلیٹ فورس کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ڈی پی او عارف خان کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ انہیں راستے میں نشانہ بنایا گیا، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کرامت اللہ کی ذاتی دشمنی تھی، تاہم قتل کے محرکات کا جائزہ لینے کیلئے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمن کی الیکشن میں بری طرح سے شکست کے بعد سے حالات خراب ہوگئے ہیں ٹارگیٹ کلنگ میں اضافہ بھی سامنے آیا ہے اور دہشتگرد پولیس اور سرکاری افسران کا نشانہ بنارہےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button