ایران

امریکی ہتھیار امریکہ کے 9000 شہریوں کو بھی تحفظ فراہم نہیں کرسکے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ امریکی ہتھیار امریکی شہریوں کو بھی تحفظ فراہم نہیں کرسکے۔ سعودی عرب کے 15 شہریوں نے 9000 امریکی شہریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ دنیا میں بڑی مقدار میں ہتھیار فروخت کرکے عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور وہ بجٹ جو بہترین مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے صرف کیا جاسکتا ہے امریکہ اسے ہتھیاروں کی ساخت میں صائع کررہا ہے۔ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ فوجی ساز و سامان پر 35 فیصد بجٹ خرچ کرنے والا امریکہ اپنے ہی شہریوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکا ۔ 11 ستمر کے واقعہ میں سعودی عرب کے 15 شہریوں نے امریکہ کے 9000 شہریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button