پاکستان

جھنگ: لدھیانوی کے مخالف امیدوار شیخ وقاص اکرم کے خلاف سازش کا جال

شیعیت نیوز: جھنگ این اے 115کا حلقہ ہمارے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے یہ وہ حلقہ ہے جہاں سے تکفیری گروہ کا سربراہ احمد لدھیانوی انتخابات میں حصہ لے رہا ہے،اس حلقے سے شیخ وقاص اکرم (آزاد)،غلام بی بی بھروانہ پی ٹی آئی اور سیدہ صغرا امام( آزاد) اہم امیدوار ہیں،حالیہ حلقہ بندیوں کے نتیجے میں اس حلقے کی ہیت میں 30سے 40 فیصد کے قریب تبدیلی آئی ،یعنی کی وہ سابقہ حلقہ جوکہ صرف بلدیہ جھنگ اور نواح کے کچھ دیہات پر مشتمل تھا،اب اس میں ایک بڑا دیہی علاقہ شامل ہوا ہے،غلام بی بی بھروانہ کا سابقہ حلقہ جو کہ ضلع جھنگ اور ضلع چینیوٹ کے علاقوں پر مشتمل تھاوہ تقسیم ہو گیا ہے،اور اس کا ضلع جھنگ میں شامل حصہ این اے 115میں شامل کیا گیا ہے،یہ حصہ چار یونین کونسلوں پر مشتمل ہے،جن میں سے دو غلام بی بی بھروانہ کے پینل نے بلدیاتی انتخابات میں جیتی تھی جبکہ دو یونین کونسلیں آزاد ارکان نے جیت کرشیخ گروپ میں شمولیت اختیار کر لی تھی،غلام بی بی نے شہر کے حلقے سے کبھی انتخابات میں حصہ نہیں لیا،اور ان کے بزرگان بھی سن 70کے عشرے تک اس حلقے میں اثر پذیر تھے۔سید صغرا امام سید عابد حسین کی دختر ہیں اور انہوں خود کبھی اس حلقے سے انتخابات میں حصہ نہیں لیا جبکہ سید عابدہ حسین سن 80 کی دہائی تک اس حلقے میں وارد رہیں،جبکہ اس کے بعد انہوں نے بھی اس حلقے کی سیاست میں کوئی کردار اد نہیں کیا۔شیخ وقاص اکرم کا خانوادہ گذشتہ تین انتخابات سے یہ حلقہ جیتتا آرہا ہے،بلدیہ جھنگ کے چئیرمینی شیخ وقاص کے بھائی شیخ نواز کے پاس ہے،اور ضلع چئیرمین بھی شیخ گروپ کا ہے۔

واضح رہے جھنگ کے اس حلقہ میں لدھیانوی مخالف امیدوار شیخ وقاص اکرم کے خلاف سازشیں کا جال پھیلایا جارہا ہے جس میں کالعدم جماعتوں کے حامی جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت دیگر دیوبندی جماعتیں بھی شامل ہیں جبکہ ایم ایم اے کے پلٹ فارم کو بھی اس مقصد کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button