پاکستان

عالمی دہشتگرد فضل الرحمن خلیل کی تحریک انصاف کے رہنمااسد عمر کی حمایت

شیعیت نیوز: عالمی دہشتگرد جماعت کالعدم انصار الامہ کے سرغنہ فضل الرحمان خلیل نے این اے 53پر تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اورمیرے رفقا این اے54 پر اسدعمر کو ووٹ دینگے۔نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق دہشتگردفضل الرحمان خلیل نے این اے 53پر تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اورمیرے رفقا این اے54 پر اسدعمر کو ووٹ دینگے ، اس موقع پر اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے اللہ تعالی نے عمران خان کو بڑی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مسلم لیگ کی پالیسیاں دشمنوں کی پالیسیاں تھیں، عمران خان اقتدار میں آ کرعوام سے براہ راست رابطہ رکھیں گے،عوام اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ انتخابات میں اس سیاسی جماعت کو فتح نصیب کرے جو جو پاکستان کو غربت سے نکالے اور ہمیں دنیا بھر میں عزت کا مقام دلوائے۔

واضح رہے کہ فضل الرحمن خلیل عالمی دہشتگرد ھے ۔ ۱۹۹۵ میں کراچی میں ھونیوالے شیعہ قتل عام میں اس ملعون کی تنظیم حرکتہ الانصار بھی ملوث پائی گئی تھی ، بتایا گیا ہے کہ پیام پاکستان اعلامیہ کہ لیے اسکی انتھک خدمات کا صلہ ملا ہے جبھی یہ آزاد گھوم رہا ہے، آجکل اسکی تنظیم کا نام انصار الامہ ھے۔

سوال یہ اُٹھایا جارہا ہے کہ کیا دہشتگردوں سے حمایت حاصل کرنا درست ہے، اگر کسی حلقہ سے دہشتگرد وں کی حمایت کے بعد کوئی امیدوار جیت کر اسمبلی پہنچ جاتا ہے اور بعد میں یہی دہشتگرد اس سے کسی غیر قانونی کام یا دہشتگردی کے حوالے سے سہولت کاری کا مطالبہ کریں تو یہ امیدوار انہیں منع کرسکتا ہے؟ نہیں تو پھر کیوں دہشتگردوں کی حمایت حاصل کی جارہی ہے ایسی جیت سے ہار بہتر ہے!!

متعلقہ مضامین

Back to top button