شیعیت نیوز:89 PSدہشتگرد اورنگزیب فاروقی کی شیعہ امیدوار کے خلاف الیکشن کمپین
شیعیت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ کے بدنام زمانہ دہشتگرد نے پی ایس 89 میں صوبائی اسمبلی کے لئے الیکشن لڑنے والے شیعہ امیدوار علی حسین نقوی کے خلاف الیکشن کمپین شروع کردی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بدنام زمانہ دہشتگرد پی ایس 89 ملیر کے حلقہ میں ایک جلسہ سے خطاب میں شیعہ امیدوار کے خلاف پروپگنڈا کرتے ہوئے اسکا مقابلے کرنے کے لئے اپنے کارکنوں کو اکسا رہا ہے، اس ویڈیو میں دہشتگرد نے شیعہ مخالف نعرے بھی بلند کیئے اور کہا کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کھڑے ہونے والے شیعہ امیدوار کا ہم مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس 89 کی سیٹ پر علی حسین نقوی تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشترکہ امیدوار ہیں۔
لہذا پی ایس 89 ملیر حلقہ کے تمام شیعہ و سنی ووٹرز سے گذارش ہے کہ 25 جولائی کو اپنے قیمتی ووٹ کا صیح استعمال کرتے ہوئے علی حسین نقوی کو ووٹ دے کر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔