پاکستان

داعش کے امیر کی پاکستان داخل ہونے کی اطلاع ،5معروف صحافی نشانہ بن سکتے ہیں، الرٹ جاری

شیعیت نیوز: نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی کی جانب سے ہوم سیکرٹری پنجاب اورآئی جی پنجاب سمیت آئی جی پولیس اسلام آباد کوجاری کردہ تھریٹ الرٹ نمبر 302میں بتایاگیاہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق غیرملکی دہشت گرد تنظیم کاامیر اُسامہ خالد کے افغانستان سے اسلام آباد پہنچنے کی اطلاع ہے جس کو دہشت گردی کی وارداتوں کاٹاسک دیاگیاہے جبکہ اس ٹاسک میں پاکستان کے پانچ معروف ٹی وی اینکرز بھی شامل ہیں۔ دہشت گردی کی وارداتیں IED، ایکسپلوزیو کپل اور فائر آرمز کے زریعے کی جاسکتی ہیں۔ مزید بتایاگیاہے کہ دہشت گرد کے پاس جعلی شناختی کارڈ اوردیگر ڈاکومنٹس بھی موجود ہیں،صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button