پاکستان

انتخابات سے قبل پنجاب میں دہشتگردی کا ممکنہ خطرہ مزید بڑھ گیا ہے

شیعیت نیوز: عام انتخابات سے قبل پنجاب میں دہشتگردی کا ممکنہ خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے الیکشن مہم میں چھوٹے بڑے اجتماعات پر سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں عوام سے کہا گیا ہے اردگرد مشکوک افراد، لاوارث سامان، موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی اطلاع ون فائیو پر دیں، عوامی اجتماعات کیلئے حفاظتی انتظامات سے متعلق قبل ازوقت انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب نے بھی پورے صوبے کے ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ انتخابی سرگرمیوں کی سکیورٹی سخت کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button