لبنان

حزب اللہ ایک علاقائی طاقت ہے؛سینئر لبنانی قانون ساز

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان کے ایک سینئر قانون ساز نے اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کو ایک علاقائی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومت نے شام ،لبنان اورمقاومتی محور میں شامل دیگر ممالک کے خلاف اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنایا ہے ۔ المیادین کےساتھ گفتگو میں ’’علی فضلی‘‘نے اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کو ایک علاقائی قراردیتے ہوئے کہا کہ مقاومت نے شام ،لبنان اورمقاومتی محور میں شامل دیگر ممالک کے خلاف اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنایا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حزب اللہ کی صیہونی رژیم کے خلاف کامیابیوں کے باعث اس کے خلاف وسیع پیمانے پر میڈیا اورپروپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے ۔انہوں نے ان دعوؤں کو مسترد کیا کہ لبنانی پارلیمنٹ اسلامی مقاومت کے خلاف کاروائی کرنے جارہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ لبنانی پارلیمنٹ کبھی بھی تحریک مقاومت حزب اللہ کے خلاف کوئی قدم نہیں اُٹھائےگا ۔فضلی نے کہاکہ امریکیوں نے ایک دفعہ ان کے سامنے اعتراف کیاتھا کہ اسرائیل حزب اللہ کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button