پاکستان

لاہور ہائی کورٹ سے ،مسرور جھنگوی، لدھیانوی کے بعد معاویہ اعظم بھی الیکشن کے لئے اہل قرار

شیعیت نیوز:پی پی 126 جھنگ سے مولانا معاویہ اعظم طارق انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دیدیا گیا ہے۔ جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نےمولوی امیر معاویہ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست خارج کر دی۔ ریٹرننگ افسر، الیکشن ٹریبونل کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے گزشتہ روز دہشتگرد معاویہ اعظم طارق کے کاغذات کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج جاری کر دیا گیا۔ اس سے قبل مسرور نواز جھنگوی کو بھی اہل قرار دیا گیا تھا جبکہ اسی بنچ نے احمد لدھیانوی کیخلاف درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button