مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے سٹیلائٹ چینل پر پابندی

غاصب صیہونی حکومت کے فیصلے کے مطابق اب سن انّیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں قدس سیٹلائٹ چینل کی نشریات پر پابندی ہو گی۔صیہونی حکومت کے وزیر جنگ لیبرمین نے اس چینل کی نشریات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل کی اندرونی سلامتی کے ادارے اور انٹیلی جینس تنظیم کے انتباہ پر عمل میں لایا گیا ہے۔قدس چینل کے دفتر کے سربراہ عماد الافرنجی نے صیہونی حکومت کے اس اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدس چینل پر اس لئے پابندی لگائی گئی ہے کیونکہ یہ چینل صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرتا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button