دنیا

شمالی کوریا پر جوہری پروگرام ختم کرنے تک پابندیاں جاری رہیں گی

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کہا ہے کہ جب تک شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم نہیں کردیتا اور اس کے تمام ہتھیاروں کے تلف کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوجاتی اس وقت تک اس پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔ٹوکیو میں جنوبی کوریا اور جاپان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں مائیک پمپئو نے کہا کہ اگرچہ امریکہ شمالی کوریا سے ہونے والی بات چیت میں پیش رفت سے بہت پرامید ہے لیکن محض پیش رفت اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا جواز نہیں بن سکتی۔ ذرائع کے مطابق امریکہ قابل اعتماد نہیں اور وہ شمالی کوریا کو زیر کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button