پاکستان

کوئٹہ ، ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار پی بی 27 آغا رضا کے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے مرکزی الیکشن آفس علمدار روڑ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی. تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات علاقہ عمائدین اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.اس موقع پر سابق ممبر بلوچستان اسمبلی اور سابق وزیر قانون جناب سید محمد رضا (آغا رضا) نے شرکاء سے خطاب کیا ,انہوں نے خطےکی موجودہ سیاسی, اقتصادی اور معاشرتی حالات کی حساسیت ,مسائل اور راہ حل پر روشنی ڈالی, تقریب میں شریک تمام بزرگ شخصیات اور جوانوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار سید محمد رضا کی گذشتہ کاردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن 2018 میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن سے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ #PB_27 اور قومی اسمبلی حلقہ #NA_265 جناب سید محمد رضا ( آغا رضا )کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button