پاکستان

مسلح افواج ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، نیول چیف

شیعیت نیوز: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے واضح کیا ہے کہ مسلح افواج ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،پاکستان خطہ میں امن واستحکام کیلئے کوشاں ،قومی مفادات کا تحفظ اور دفاعی خود مختاری ترجیحات ہیں،پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے کوشاں ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کا دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں وہ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 109ویں مڈ شپ مین اور 18 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ تقریب سے خطاب کررہے تھے،انہوں نےکہاقومی مفادات کا تحفظ اور دفاعی خود مختاری ہماری ترجیحات ہیں، پاک بحریہ ملکی ساحل اور علاقائی سمندروں میں سماج دشمن عناصر کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے سکیورٹی کے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کررہی ہے، پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو گی اور ایسا کرنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہوگا، ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے قومی اتفاق رائے پایا جاتا ہے اس قومی عزم میں پاکستان کی مسلح افواج پیش پیش ہیں، پاک بحریہ نے بحر ہند میں حساس سمندری راہداریوں ، تنگ مقامات پر قومی اور بین الاقوامی جہاز رانی کو بحری دہشتگردی، قزاقی سے تحفظ ، منشیات ، اسلحہ اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ریجنل میری ٹائم پٹرولز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نیوی سی پیک کے حوالے سے درپیش سکیورٹی چیلنجز اور گوادر پورٹ منصوبوں سے مکمل آگاہ ہے ، انہوں نے کہا پاس آئوٹ ہونیوالے افسر ان اپنی شخصیت میں جذبہ ایمانی، پیشہ ورانہ مہارت ، وفا شعاری، جرأت و بہادری اور اعلیٰ کردار کے اوصاف پیدا کریں ، قبل ازیں کمانڈ ر کراچی ریئر ایڈمرل آصف خالق نے نیول چیف کاخیر مقدم کیا،کمیشننگ ٹرم 45پاکستانی ، 43دوست ممالک کے افسران اور 54شارٹ سروس کمیشن کورس کے کیڈٹس پر مشتمل ہے جس میں دینی تعلیم وترغیب کے شعبے کے 32افسران بھی شامل ہیں، مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران میں انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button